• news

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے نوجوان شہید کر دیا‘ کولگام میں چھاپوں اور گرفتاریوں کیخلاف پانچویں روز بھی ہڑتال

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تا زہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کو ضلع میں اوڑی کے علاقے قاضی ناگ ڈھر میں ایک پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ایک اور واقعے میں ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے کھانڈی پورہ میںبھارتی مسلح ایجنٹوںنے ایک لیکچرار جاوید احمدخان کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اسے قتل کردیا ۔دریں اثناءضلع کولگام کے علاقوں کیموہ اور کھڈونی میں رات کے وقت چھاپوں کے دوران نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف مسلسل پانچویں روز بھی ہڑتال کی گئی اور اس موقع پر بھارتی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس کی پرتشدد کارروائیوں سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے ۔پلوامہ میں پولیس کے تشدد سے ایک معمر شخص سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔ ادھرمقبوضہ کشمےر مےں بزرگ حرےت رہنماسید علی گیلانی نے بھارت اور پاکستان کے درمےان سلامتی مشیروںکی سطح پر مذاکرات کی منسوخی کے بعد پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف کے اُس بیان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے سراہا ہے جس میں انہوں نے کشمیریوں کو تیسرے فریق کے بجائے اہم اور بنیادی فریق قرار دیا ہے۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں سےد علی گےلانی نے پاکستانی حکومت کو کشمیرکے حوالے سے اختیار کئے گئے حالیہ موقف پر تسلسل اور مضبوطی کے ساتھ قائم رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم کا کیس کافی مضبوط ہے اور پاکستان اس کیس کی بے لاگ طریقے سے وکالت کی ذمہ داری انجام دیتا رہے تو بھارت کے لیے ہٹ دھرمی والے موقف پر قائم رہنا ممکن نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ضد اور مذاکرات کی منسوخی سے پوری عالمی برادری تک پیغام پہنچا ہے کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمےان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسے خطے کا مسئلہ ہے جہاں 13ملین سے زائد انسان رہتے ہیں جن کی اپنی خواہشات اور آرزوئیں ہیں

ای پیپر-دی نیشن