• news

حکومت ایران کیساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر کام تیز کرے: اعجاز ممتاز

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر کام کی رفتار تیز کرے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم دس ارب ڈالر تک پہنچانے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں ایران کے قونصل جنرل محمد حسین بانی اسدی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن