مرکنٹائل ایکس چینج میں 11 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ روپے کا کاروبار‘ سونے کے سودے سرفہرست رہے
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 56 لاکھ 35ہزار لاٹ کے سودے 11 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ روپے میں طے پائے اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2448 کی سطح پر بلند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 27 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2 ارب 28 کروڑ 10 لاکھ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 4 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے رہی۔