• news

کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اور ٹرانسفر آف پلاٹ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے محکمہ امداد باہمی کو کمپیوٹرائزیشن کیلئے 109 ملین روپے کے فنڈز مہیا کر دئیے ہیں جس میں سے 100 ملین روپے کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز اور 9 ملین روپے دیگر کوآپریٹو سوسائٹیز کی کمپیوٹرائزیشن پر خرچ کیے جائیںگے۔ انہوں نے بتاےا کہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز نے 2013-14ءمیں حکومت پنجاب نے سی وی ٹی اور سٹمپ ڈیوٹی کی مد میں 1171 ملین روپے کا رےونےو اکٹھا کےا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن