چیف الیکشن کمشنر نے ٹربیونل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کر دیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے )چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے الیکشن ٹربیونل کے ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کر دیا۔ ٹربیونل جج جسٹس (ر) کاظم ملک ‘ جاوید رشید ‘ رانا زاہد محمود کی مدت ملازمت 31 اگست کو ختم ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ٹربیونلز کے ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ الیکشن ٹربیونلز کے ججز جسٹس (ر) کاظم ملک‘ جسٹس (ر) جاوید رشید اور رانا زاہد محمود کی مدت ملازمت 31 اگست کو ختم ہو رہی ہے ان کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں کی جائیگی۔