• news

نوازشریف میدان میں آئیں تو مقابلے کیلئے تیار ہوں: عمران

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن پر کرپشن کے کیسز ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی اصل میں چارٹر آف مک مکا تھا، سوئس کیسز پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، حکمرانوں نے مک مکا کر کے اپنے کیئر ٹیکر لگائے، بندر بانٹ کر کے سب نے کھانا شروع کر دیا، دھرنے پر دونوں جماعتیں اکٹھی ہو گئیں، پاکستان کا سنہری دور شروع ہونے والا ہے، 30 سال سے دونوں جماعتیں باریاں لے رہی ہیں، بیرون ملک رہنے والے سیاستدانوں کے پاس پیسے کہاں سے آ رہے ہیں؟ رینجرز خیبر پی کے میں کرپشن کے الزام میں کسی کو پکڑنا چاہے تو ساتھ دیں گے۔ قوم خوش ہے، احتساب چاہتی ہے، کراچی میں کوئی قانون نہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سندھ میں جو چاہے کر رہی ہے، کراچی میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی، کراچی کے لوگ آپریشن سے خوش ہیں۔ خورشید شاہ نے گزشتہ روز الیکشن کمشن ارکان کی تعیناتی پر معافی مانگی۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر الیکشن کمشن کے ارکان کو منتخب کیا۔ چیئرمین نادرا نے ایاز صادق کو بچانے کی پوری کوشش کی۔ جج کاظم نے لکھا کہ چیئرمین نادرا نے مسلم لیگ کو بچانے کی کوشش کی۔ آر اوز نے اضافی بیلٹ پیپرز اندر بھجوانے کی بجائے اپنے پاس رکھے۔ ضمنی انتخابات سے متعلق ہفتے کو لائحہ عمل طے کرینگے۔ موجودہ الیکشن سسٹم میں باریاں لینے والوں کو ہرایا نہیں جا سکتا۔ چار حلقے کھولنے کا مقصد اگلا الیکشن ٹھیک کرنا تھا، جنرل راحیل شریف پاکستان کی مقبول ترین شخصیت ہیں اگر خواجہ آصف نے دھاندلی نہیں کی تو گنتی کیوں نہیں کراتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مقابلے کیلئے آئیں تو تیار ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن