کامونکے، شیخوپورہ، پاکپتن میں 4 بچوں سے زیادتی، وہاڑی میں لڑکے کی ویڈیو بنا لی
کامونکے/ شیخوپورہ/ پاکپتن/ وہاڑی (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگاران) کامونکے، شیخوپورہ، پاکپتن میں پہلی جماعت کے طالب علم سمیت 4 بچوں سے زیادتی کی گئی جبکہ وہاڑی میں لڑکے کی ویڈیو بھی بنا لی۔ کامونکے میں سلامت پورہ محلہ کے بابر حسےن کا دس سالہ بےٹا فلک شےر گلی مےں کھےل رہا تھا عباس اسے بہلا پھسلا کر لے گےا اور زبردستی زےادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شیخوپورہ کے محلہ رام گڑھا میں موٹر سائیکل سوار مسلح نوجوان نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر 11سالہ بچے کو اغواءکر لیا اور ویرانے میں لیجا کر زیادتی کر ڈالی۔حافظ آباد روڈ کی آبادی جنڈیالہ شہر خان میں دو لڑکوںنے 9 ویں جماعت کے طالبعلم زین عباس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا صدر پولیس نے ملزمان علی رضا اور شاہد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پاکپتن میں چک محمود پور کے محمد اکرم کا پہلی جماعت کا طالب علم بیٹا کھیت سے گھاس لینے گیا جہاں نوجوان شفیق نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وہاڑی میں پو لیس تھانہ ماچھیوال کی حدود میں چار اوباش نوجوانوں نے میلہ دکھانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر لڑکے سے زبردستی زیادتی کی اور ویڈیو فلم بناتے رہے۔ تفتیشی افسر نے مبینہ ملزمان اور متاثرہ لڑکے کو بہانہ بنا کر زیردفعہ 7/51 حوالات میں بند کر دیا۔ متاثرہ خاندان کا اہل علاقہ کے ہمراہ مبینہ ملزمان اور پولیس کے خلاف احتجاج، نواحی علاقہ اڈا ماچھیوال کے محنت کش غلام حسن نے اپنی بیوی عابدہ نسرین، سماجی رہنما خالدہ سلدیرا اور اہل علاقہ محمد ندیم، محمدآصف، محمد اعظم، رفیق علی، سرفراز احمد و دیگر کے ہمراہ ضلع کچہری میں احتجاج کیا۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال شےخوپورہ مےں گزشتہ رات مرےضہ کی بےٹی کے ساتھ مبےنہ طور پر ڈاکٹر کی مبےنہ طور پر زےادتی کی کوشش کے واقعہ کے بعد ڈی سی او کرن خورشید نے ڈاکٹر کی مریضہ کی بیٹی سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ اور زیادتی کے مبےنہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ڈی سی او نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایات جاری کیں واقعہ کی جلد سے جلد انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے او ر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
زیادتی