الیکشن ٹربیونل لاہور : این اے 98 گوجرانوالہ دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 98 گوجرانوالہ دھاندلی کیس کا 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ، پیپلزپارٹی کے امتیاز صفدر وڑائچ کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طارق محمود پر لگائے گئے دھاندلی ، بے ضابطگیوں اور جعلی ڈگری کے الزامات مسترد کردیئے ۔ جمعرات کو الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 98 گوجرانوالہ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ تفصیلی فیصلہ 45 صفحات پر مشتمل ہے ۔ چند ماہ قبل الیکشن ٹربیونل کے جسٹس کاظم ملک نے این اے 98 کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں دیا تھا ۔ تفصیلی فیصلے میں پیپلزپارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طارق محمود پر لگائے گئے تینوں الزامات مسترد کردیئے گئے ۔ امتیاز صفدر وڑائچ نے طارق محمود پر جعلی ڈگری ، دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے تھے ۔ ٹربیونل کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طارق محمود پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی جس پر درخواست خارج کی جاتی ہے ۔
تفصیلی فیصلہ