• news

مقبوضہ کشمیر : جھڑپ میں چار مجاہد شہید‘ بھارتی جونیئر کمشنڈ افسر ہلاک‘ مسرت عالم کو عدالت پیش نہ کیا گیا

سری نگر (اے این این+ اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑی میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان تازہ جھڑپ میں ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک ¾ دو اہلکار زخمی ¾ بھارتی فوج کا جھڑپ کے دوران 4 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی۔ ادھر کولگام میں گزشتہ تین روز کے دوران پیلٹ گن کے استعمال سے 27 نوجوان زخمی ¾ ایک نوجوان بینائی سے محروم ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑی میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ بھارتی فوج نے 4 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کو اس بات کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ 5 مجاہدین پر مشتمل ایک گروپ نے کنٹرول لائن عبور کی جس پر اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جنگلات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ریاست میں مو جودہ کشیدہ حالا ت کی ذمہ دار نیشنل کانفرنس ہے ¾ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان امن اور ترقی کے خواہاں ہیں ¾ پی ڈی پی کی حکومت پاکستان اور بھارت کے درمیان پل کا کرداراداکرناچاہتی ہے۔ دوسری جانب حریت کانفرنس (گ) کے محبوس رہنما مسرت عالم بٹ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گےا ¾ کیس کی سماعت 15ستمبر تک ملتوی۔ مسلم لیگ نے مسرت عالم کو کورٹ میں پیش نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ عدالت عالیہ نے ان پر عائد پی اےس اے کو کالعدم قرار دےا تاہم اس کے با وجود انہیں سرینگر منتقل نہیں کیا گےا۔
مقبوضہ کشمیر

ای پیپر-دی نیشن