• news

مبینہ افغان باشندوںکے شناختی کارڈز کی چھان بین تیز‘ 79ہزار 816 بلاک کردیئے گئے

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو ہزاروں پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف ہواہے جس کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے 79 ہزار 816 شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں اور مشتبہ افغان باشندوں کے شناختی کارڈز کی چھان بین کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد نے نادرا عملے کی ملی بھگت اور غلط دستاویزات کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کررکھے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل افغان باشندوںکو سات سال تک قید اور پاکستان سے نکالے جانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
شناختی کارڈ/ چھان بین

ای پیپر-دی نیشن