• news

عمران کو شکست دے کر ایاز صادق اصل ہیٹرک کرینگے: مریم نواز

اسلام آباد (اے این این) مریم نواز نے عوامی عدالت میں جانے کے پارٹی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق عمران خان کو شکست دے کر اصل ہیٹرک کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب میدان جنگ میں دیکھیں گے۔ تکنیکی معاملات کے پیچھے چھپنا آسان جبکہ میدان میں لڑنا مشکل ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی اکثریت نے ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم عوام سے عوام کیلئے اور عوام کے ذریعے آتے ہیں۔ عوام ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔ عمران میدان سے بھاگیں۔ تحریک انصاف سے مقابلہ الیکشن میں ہو گا۔
مریم نواز

ای پیپر-دی نیشن