چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کے نام پر سروس روڈ کی بندش کےخلاف درخواست‘ لوکل کمشن مقرر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کے نام پر سروس روڈکی بندش اور پختہ تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر لوکل کمشن مقرر کرتے ہوئے جائزہ رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار رانا سجاد صدیق نے مو¿قف اختیار کیا کیمپس پل کے قریب چینی قونصلیٹ کی تعمیر جاری ہے جبکہ قونصلیٹ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر سروس روڈ کو پختہ بنکرز تعمیر کر کے بند کر دیا گیا ہے۔ قونصلیٹ کے اردگرد کے رہائشیوں کو اپنے ہی گھروں میں محصور کر کے خوف وہراس میں مبتلا کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اہل علاقہ کو مسلسل تنگ کرتی ہے۔ آئین کے تحت کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی نہ ہی کسی شاہراہ کو بند رکھا جا سکتا ہے جس پر عدالت نے لوکل کمشن مقرر کرتے ہوئے 9 ستمبر کو تفصیلی جائزہ رپورٹ طلب کر لی۔
لوکل کمشن مقرر