• news

قصور میں مزدور کی بیٹی نے بی ایس سی میں دوسری‘ حافظ آباد کی طالبہ نے بی اے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

قصور + حافظ آباد (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) قصور میں مزدور کی بیٹی نے پنجاب یونیورسٹی کے 2015ءکے بی ایس سی کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنا اور اپنے غریب والدین کا نام روشن کر دیا۔ بھسر پورہ کے رہائشی غلام حسن جو کہ پاور لومز میں بطور ورکر کام کرتا ہے کی بیٹی حفصہ نے مقامی اکیڈمی کی طرف سے بی ایس سی کا امتحان دیا تھا۔ حفصہ کی اس کامیابی پر اس کے گھر والوں اور اہل محلہ کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔ پنجاب یونورسٹی کی ٹیم نے گزشتہ روز بھسر پورہ کی رہائشی حفصہ کے گھر جا کر اسے پوزیشن کی خوشخبری سنائی۔ اس موقع پر غریب والدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو اس مقام پر بڑی مشکل سے پہنچایا ہے جس کےلئے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں حافظ آباد میں مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والی طالبہ ام کلثوم نے پنجاب یونیورسٹی کے تحت ہونے والے بی اے کے سالانہ امتحان میں تےسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پوزیشن حاصل کرنے پر اُم کلثوم کی کلاس فیلوز نے اسے پھولوں کے ہار پہنائے اور اس پر گل پاشی کی جبکہ اہلخانہ خوشی میں مٹھائےاں بانٹتے رہے۔ پنجاب ےونےورسٹی کے تحت ہونے والے بی اے کے سالانہ امتحان میں حافظ آباد کی رہائشی ایمز کالج کی طالبہ ام کلثوم نے 656نمبر حاصل کر کے ےونےورسٹی میں تےسری پوزےشن حاصل کی۔ امتحان میں نماےاں کامےابی کی نوےد سنتے ہی اُم کلثوم کے اہلخانہ خوشی سے جھوم اٹھے، اہلخانہ نے اس خوشی میں مٹھائےاں بھی بانٹی۔ اُم کلثوم کا کہنا ہے کہ اس کی کامےابی میں اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم، اساتذہ کی محنت اور والدےن کی دعائےں شامل ہےں۔ اس کی خواہش ہے کہ وہ مزےد تعلیم حاصل کرکے خواتےن کی فلاح و بہبود اور ترقی کےلئے کوئی نماےاں خدمات سرانجام دے۔ اُم کلثوم نے امتحان سے فارغ ہو کر دو ماہ کے قلیل عرصہ میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ حفظ بھی کیا۔
پوزیشن حاصل کرلی

ای پیپر-دی نیشن