• news

امریکہ پاکستان کو دو ارب روپے مالیت کے 2 وائپر جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کریگا

لندن (نیٹ نیوز) امریکہ پاکستان کو 6ارب روپے کے 2وائپر جنگی ہیلی کاپٹر اگست2018 تک فراہم کرے گا۔ برطانوی ہفتہ وار دفاعی جریدے ”IHS Jane“ کے مطابق پاکستان کے لئے جنگی ہیلی کاپٹرز کی تیاری اور فراہمی کا ٹھیکہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیل ہیلی کاپٹر کمپنی کو دے دیا گیا ہے۔ پاکستان کا امریکہ سے ہیلی کاپٹر اور ہیلفائر میزائل کا معاہدہ رواں برس اپریل میں ہو ا تھا۔ اس معاہدے کا صرف 10فیصد تقریباً 58 ملین ڈالر کا معاہدہ دے دیا گیا ہے۔ 15ہیلی کاپٹروں میں 6ارب روپے سے زائد کے 2 وائپر ہیلی کاپٹر 2018 میں پاکستان کو فراہم کر دیئے جائیں گے، باقی 13اس کے بعد فراہم کیے جائیں گے۔ امریکی لڑاکا ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پاکستان نے چین سے چیگ ڈبلیو زیڈ ٹن جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کئے ہیں جبکہ روس سے ایم آئی 35جنگی ہیلی کاپٹر کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔
پاکستان/ ہیلی کاپٹر

ای پیپر-دی نیشن