• news

سینٹرل کمانڈ کے داعش کیخلاف کامیابیوں کے جھوٹے دعوے‘ پینٹاگون نے تحقیقات شروع کر دی

واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے سینٹرل کمانڈ کے بعض افسران کی جانب سے شام اور عراق میں دہشت گردی میں ملوث شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش کے خلاف کامیابیوں کے دعوﺅں کی تحقیقات شروع کر دےں۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق امریکی سینٹ کام کے بعض افسران کی جانب سے صدر اوباما اوردیگر سیاسی رہنماﺅں کو داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی کے دعوﺅں کو مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کرنے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔ پینٹاگون نے اب اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے بعض عہدیداروں کی جانب سے صدر اور دیگرحکومتی عہدیداروں کو داعش کے خلاف کارروائیوں میں خلاف واقعہ کامیابیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی تھی۔ اخبار ”نیویارک ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف یہ تحقیقات ایک غیر فوجی تجزیہ نگارکی جانب سے دی گئی درخواست پرشروع کی گئی ہیں۔ ماضی میں ملٹری انٹیلی جنس میں کام کرنے والے ایک امریکی نے پینٹاگون کو درخواست دی تھی کہ اس کے پاس سینٹ کام کے افسروں کی داعش کے خلاف خیالی کامیابیوں کے دعوﺅں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
پینٹاگون

ای پیپر-دی نیشن