”اب خاندانی نہیں پارٹی سیاست“: مسلم لیگ ن کا بلدیاتی الیکشن میں ارکان پارلیمنٹ کے عزیزوں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر وزیراعظم کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اسمبلی کے بیٹے، بیٹیوں، بہن، بھائیوں یا داماد کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب خاندانی سیاست نہیں پارٹی کی سیاست ہوگی۔ پارٹی کے دیرینہ کارکنوں اور ورکرز کو ٹکٹ دیں۔ وزیراعظم نے پارٹی کو کونسلز، تحصیل اور ضلع کی سطح پر فوری منظم کرنے کی ہدایت کی۔
بلدیاتی الیکشن/ ٹکٹ