• news

رحیم یار خان: بد بخت اپنی9 سالہ بیٹی جوئے میں ہار گیا

رحیم یار خان (آن لائن) منٹھار میں جواری اپنی 9 سالہ بیٹی جوئے میں ہار گیا۔ رحیم یار خان کے علاقے منٹھار میں جواری وارث جوئے میں 1 لاکھ روپے ہار گیا تھا جس کو وہ ادا نہ کر سکا۔ اس نے جیتنے والے کو اپنی بیٹی دینے کی پیشکش کر دی۔جس کے بعد اس نے جیتنے والے جواری کو اپنی 9 سالہ بیٹی دینے کی پیشکش کی جو اس نے منظور کر لی۔ بیٹی ہارنے کے بعد علاقہ مکینوں نے مظلوم بچی کی مدد کی اور جیتنے والے جواری کو بچی دینے سے انکار کیا اور مزاحمت کی۔ علاقہ مکینوں نے جیتنے والے جواری کو کہا کہ بچی کے بڑے ہونے پر اس کا نکاح اس سے کر دیا جائے گا جس پر جواری راضی ہو گیا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کا جوئے میں ہار جانے کا واقعہ علاقے میں پہلا واقعہ نہیں بلکہ یہ سلسلہ کافی عرصے سے پولیس کے زیر سایہ چل رہا ہے۔ جس پر شہباز شریف نوٹس لیں۔
بیٹی ہار گیا

ای پیپر-دی نیشن