صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف بلا جواز گرفتاریوں کا نوٹس لیں: متحدہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر وزیر اعظم اور آرمی چیف کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیں۔ رابطہ کمیٹی کاکہنا ہے کہ الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون کے گھر پر بھی بلاجواز چھاپا مارا گیا۔، حکومتی دعوے کے برعکس ایم کیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں سے ایم کیو ایم کی سیاسی، سماجی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
رابطہ کمیٹی