الطاف کیخلاف نفرت آمیز تقاریر کی تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں، برطانوی پولیس
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کے مطابق برطانیہ میں نفرت اور تشدد پر اکسانے کے خلاف قوانین واضح ہیں۔ برطانیہ میں نفرت انگیز تقریر کے الزامات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں استغاثہ فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کا وقت نہیں دیا جاسکتا۔