• news

خاتون سمیت دو افراد کی خود کشی

ننکانہ صاحب +لالیاں (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) ننکانہ، لالیاں میں خاتون سمیت 2 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ننکانہ کے فریاد کی بیٹی صباتقریباً ایک ہفتہ قبل گھر سے بھاگ گئی تھی، فریاد نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں چل بسا۔ متوفی دو بیٹوں اور چار بیٹیوں کا باپ تھا۔ لالیاں نواحی گاؤں بصرا کے سلطان کمہار کی بیوی 8 بچوں کی ماں نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر کراچی سے آنے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس کے نیچے سر دے کر زندگی ختم کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن