ملتان: ڈاکٹرز کی مردہ قرار دی جانیوالی نومولود نماز جنازہ سے قبل زندہ ہوگئی
محسن وال (نامہ نگار)چلڈرن ہسپتال ملتان کے ڈاکٹروں نے ڈیڑھ ماہ کی بچی کو مردہ قرار دے کر ہسپتال سے فارغ کرتے ہوئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ غسل کے بعد نماز جنازہ سے آدھا گھنٹہ قبل بچی زندہ ہوگئی اور رونے لگی۔ چک110پندرہ ایل کا نعیم طارق صبا فاطمہ کو شدید بیماری کی حالت میں چلڈرن ہسپتال ملتان لایا تھا۔ لیکن ڈاکٹروں نے کوئی توجہ نہ دی اور بچی کو مردہ قرار دیکر ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرکے ہسپتال سے فارغ کر دیا۔