لندن: فضائی کمپنی نے سکوں کی مدد سے مجسمہ آزادی بنا ڈالا
لندن (نیٹ نیوز) لندن کی ایک فضائی کمپنی نے چھ لاکھ سکوں کی مدد سے ہیتھرو ایئرپورٹ کی زمین پر آزادی کا مجسمہ بنا ڈالا۔ دس میٹر کے اس آرٹ کو بنانے میں چھ گھنٹے لگے، سات افراد کے اس کارنامے کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔