• news

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)بجلی کے بعد گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ ایس ایس جی سی نے اوگرا سے گیس نرخ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو57روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔ اوگرا کی سماعت میں ایس ایس جی سی نے اضافے کا اطلاق یکم جولائی دوہزار تیرہ سے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں اوگرا کی عوامی سماعت کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن