فیصل آباد: مقدمہ قتل کے 2 مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری‘ یکم ستمبر کو پھانسی ہوگی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد صفدر سلیم شاہد نے مقدمہ قتل میں ملوث 2 مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے۔ سنٹرل جیل میں پھانسی کی تاریخ یکم ستمبر مقرر کردی گئی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق تھانہ ستیانہ میں درج مقدمہ میں ملوث چک نمبر 231 گ ب تھانہ چک کے رہائشی مجرموں ذاکر اور عبدالرزاق نے 30 دسمبر 1995ء میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ سیشن جج نے سزائے موت پر عملدرآمد کیلئے تاریخ یکم ستمبر مقرر کرتے ہوئے بلیک وارنٹ جاری کردیئے۔