• news

لاہور اور راولپنڈی میں سرچ آپریشن 85 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور+راولپنڈی (سٹاف رپورٹر+آن لائن) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی سرچ آپریشن کے دوران 70 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز تھانہ بادامی باغ، غالب مارکیٹ، چوہنگ، جنوبی چھاؤنی، اقبال ٹائون اور ریس کورس کے علاقوں میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کیا اور مشکوک و مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے شناخت ظاہر کرنے والے افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں راولپنڈی سے آن لائن کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تھانہ کوٹلی ستیاں کی پولیس نے مختلف گھروں کی تلاشی میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن