• news

سعودی عرب: مرس وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک، تعداد 19 ہوگئی

ریاض( نوائے وقت رپورٹ+بی بی سی) سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے دنیا بھر سے مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ، مرس وائرس سے مزید چار افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے، اس موقع پر سعودی عرب کے حکام مرس وائرس کی پریشانی سے دو چار ہیں جو ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے اور اس وائرس سے ایک ہفتے کے دوران 19 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں مرس وائرس سے 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مرس وائرس کے 14 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 1171 ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن