• news

پٹرول بحران: حکومتی ریفرنس خارج پبلک سروس کمشن نے چیئرمین اوگرا سعید خان کو بری کر دیا‘6ماہ بعد بھی حکومت کسی کی ذمہ داری ثابت نہ کر سکی

اسلام آباد (وقت نیوز) پٹرول بحران پر چیئرمین اوگرا کی برطرفی کے حکومتی ریفرنس پر فیڈرل پبلک سروس کمشن نے چیئرمین اوگرا سعید خان کو بری کر دیا اور حکومتی ریفرنس خارج کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے ایف پی ایس سی کا فیصلہ وزیراعظم کو ارسال کر دیا۔ حکومت کسی افسر پر پٹرول بحران کی ذمہ داری ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ چھ ماہ گزر گئے بحران کی ذمہ داری ثابت نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن