• news

کھادوں کے استعمال کے بارے میں زرعی یونیورسٹی نے ویب سائٹ متعارف کرا دی

لاہور (نیوزرپورٹر) کھادوں کے متناسب استعمال کے بارے میں رہنمائی کےلئے زرعی یونیورسٹی نے ویب سائٹ www.fertilizeruaf.pk متعارف کرا دی۔ آمدن بڑھانے کے منصوبے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ویب سائٹ www.kissandost.pkپر موجود ہیں۔ایسے منصوبے بھی موجود ہیں جن پر عمل کر کے کاشتکار 1 لاکھ روپے فی ایکڑ تک نفع حاصل کر سکتے ہیں لیکن اگر کوئی کاشتکار زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہے تو ایسے منصوبے بھی موجود ہیںجن میں نفع 3سے 4لاکھ روپے فی ایکڑ حاصل کرنا ممکن ہے ۔ ویب سائٹ پر 5 دن تک کی موسمی پیشین گوئی بھی موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اقرار احمد خاں، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی،فےصل آباد نے کیا۔ ویب سائٹس کے استعمال میں کوئی دشواری پیش آئے تو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ٹال فری نمبر 0800-54726پر دفتری اوقات کے دوران مفت کال کر کے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن