• news

کراچی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی‘ سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب آٹھ ارب روپے بڑھ گی

کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکوری سے آئل سٹاکس میں خریداری کے مثبت اثرات جمعہ کو کراچی سٹاک مارکیٹ دیکھے گئے اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 34000,34100,34 200,34300اور 34400کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ توانائی ،سیمنٹ ،بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34495پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین سٹاک کے مطا بق کہ سیاسی تناو¿ کے باوجود مارکیٹ میں بہتری ہوئی لیکن غیرملکیوں کی جانب سے سرمائے کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے بین الاقوامی سطح پر حصص کی تجارت میں تیزی سے مقامی اسٹاک ایکس چینجز پربھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس486.18 پوائنٹس اضافے سے34447.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب8 ارب51کروڑ68لاکھ 99ہزار 976 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 74 کھرب59 ارب55کروڑ81 لاکھ84 ہزار960 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر 28 کروڑ26 لاکھ51ہزار150 شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعرات کے مقابلے میں5کروڑ94 لاکھ1 ہزار 570 شیئرززائد ہےں۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میںبھی تیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر93کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا20کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا11کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ62کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس72.46 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5964.09 پر بندہو ا۔ 13 لاکھ23 ہزار700 حصص کا کاروبارہو ا۔جبکہ گزشتہ روز15 لاکھ59ہزار 200حصص کا لین دین ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن