• news

پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو نشستوں پر بزنس مین گروپ بلامقابلہ کامیاب

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (اپما) کے الیکشن سنٹرل ایگزیکٹو نشستوں کے امیدواروں نے 2015-16ءمیں بزنس مین گروپ نے مسلسل آٹھویں بار بلامقابلہ کامیابی حاصل کی۔ اپما کی جانب سے سنٹرل ایگزیکٹو کی نشستوں کےلئے خامس سعید بٹ، خواجہ ندیم سعید وائیں، حاجی مجاہد مقصود بٹ، ایم شعیب، حسان رضا سلمان صدیقی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے جو بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ بزنس مین گروپ نومنتخب قائد خامس سعید بٹ نے کہا کہ اپما نے کاغذ کی تجارت سے وابستہ کارو برادری کی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر میاں انجم نثار، میاں شفقت، چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ، لاہور چیمبر کے صدارتی امیدوار شیخ ارشد نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن