• news

ٹیلی نار اوریو ایس ایڈکے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(پ ر)ٹیلی نارپاکستان اور USAIDکے مابین مفاہمت کی یادداشت آج اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں طے کی گئی۔ ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او مائیکل فولی اور USAIDکے مشن ڈائریکٹر John Groarke نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس شراکت داری کا مقصدٹیلی نارپاکستان کی ڈیجیٹل سروسز اور USAIDکی مہارت کو ہم آہنگ کرتے ہوئے پاکستان میں سماجی واقتصادی ترقی کی رفتار تیزتر بنانا ہے۔ اس مفاہمت کی یادداشت کے تحت ٹیلی نارپاکستان ور USAIDپاکستان میں موبائل ہیلتھ(ایم ہیلتھ)، موبائل ایجوکیشن(ایم ایجوکیشن)، موبائل گورننس( ایم گورننس) اور موبائل کے ذریعے زراعت کی بہتری کے اقدامات کو معاونت فراہم کریں گے۔ٹیلی نار پاکستان کا نیٹ ورک اور معلومات پر مبنی مالیاتی خدمات وکنیکٹیویٹی کا پورٹ فولےو USAIDکے ترقیاتی اقدامات کو فروغ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن