مطالبات پورے نہ ہونے پر کسان راج تحریک کا کل گوجرانوالہ میں مظاہرے کا اعلان
لاہور (نیوزرپورٹر) گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے مونجی کے کاشتکاروں کے ایک دس رکنی وفد نے امان اللہ چٹھہ کی قیادت میں کسان راج تحریک کے چئیرمین ارسلان خاکوانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور بتایانے کہ اس سال دھان کی فصل منڈیوں میں آتے ہی قیمت یکدم انتہائی کم ترین سطح تک آ گئی اور دھان کا کوئی خریدار نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نان باسمتی دھان کی قیمت 1200روپے من اور سپر باسمتی کی 2500 روپے من مقرر کر کے پاسکو، محکمہ خوراک کے ذریعے خریداری سے قیمتوں میں استحکام کی ضمانت دے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو 30 اگست کو گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔