• news

گوجرانوالہ: ملکی مفاد کیخلاف تقریر، الطاف کے وارنٹ جاری 4 ستمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملکی مفاد کیخلاف تقریر کے مقدمہ میں ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 میں ایم کیو ایم کے قا ئد الطا ف حسین کیخلاف تھانہ سول لائن منڈی بہائو الدین میں درج ملکی مفاد کے منافی تقریر کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت کے جج امتیاز احمد نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کے وارنٹ گرفتا ری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ الطاف حسین کو گرفتار کر کے4 ستمبرکو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن