کرکٹ میچ میں خطرناک شارٹس امپائروں نے حفاظتی آلات مانگ لئے
لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے 25فرسٹ کلاس امپائروں نے مقامی ٹی ٹونٹی فائنل کے بعد اپنی حفاظت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ امپائروں کے مطابق ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زور دار شارٹس کی وجہ سے امپائروں کو خود کو بچانا مشکل ہوگیا ہے ۔ بعض اوقات زور دار شارٹ پر گیند امپائروں کی گردن‘سر یا جسم کے کسی حصے پر لگتی ہے جس سے ان کے زخمی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ون ڈے سیز ن میں حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔توقع ہے کہ آئندہ اجلاس میں امپائروں کی حفاظت کیلئے فوم سے بنی اشیاءاور ہیلمٹ استعمال کی جاسکتی ہیں۔رواں سال حفاظتی اشیاءکا ماڈل تیارکر لیا جائے گا جبکہ آئندہ سال کے سیزن میں امپائر استعمال کرسکیں گے ۔