• news

تحریک انصاف نے گوشوارے جمع کرانے کیلئے الیکشن کمشن سے 15 روز کی مہلت مانگ لی

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف نے جامع اور آڈٹ شدہ اکاﺅنٹس کے گوشوارے جمع کر انے کےلئے الیکشن کمیشن سے 15 روز کی مہلت طلب کرلی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام خط میں تحریک انصاف کے فنانس منیجر محمد ارشد نے کہاکہ ہمارے اکاﺅنٹس کا آڈٹ چارٹر اکاﺅنٹنٹس کی ایک فرم سے کرایا جا رہا ہے جس نے اسے مکمل کر نے کےلئے کچھ وقت مانگا ہے اسلئے اکاﺅنٹس کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کےلئے کم از کم پندرہ کی مہلت دی جائے۔
تحریک انصاف/ گوشوارے

ای پیپر-دی نیشن