زرداری کے قریبی رشتہ دار رضوان قریشی کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے ہونے والی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی رشتے دار رضوان قریشی کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کرپشن اور دہشتگردوں کو سہولیات فراہم کرنے کے الزام میں متعدد اہم لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔