• news

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا الخدمت فائونڈیشن کے دفتر کا دورہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن اور سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سلیم رانجھا نے الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صدر محمد عبدالشور نے الخدمت فائونڈیشن کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ سرکاری اور نجی اداروں کا دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے مل جل کر کام کرنا خوش آئاد ہے۔ ماروی میمن نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی دکھی انسانیت کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن