پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد (آن لائن) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ہے۔ یکم ستمبر سے پٹرول 6 روپے 16 پیسے، ہائی آکٹین اور ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے، لائٹ ڈیزل میں 6 روپے 48 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے سات پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔