• news

خطرہ کے باوجود جیوانی میں متعین لیویز اہلکار ڈیڑھ ماہ قبل کیوں ہٹائے گئے؟

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن کی مجرمانہ غفلت کے باعث دہشت گرد گوادر میں جیوانی کے مقام پر اتھارٹی کی راڈار تنصیبات پر حملہ کرنے کے قابل ہوئے۔ اتھارٹی ذرائع کے مطابق جیوانی کو ہمیشہ دہشت گردوں سے خطرات لاحق رہے ہیں جس کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹیں مسلسل موصول ہوتی رہی ہیں۔ وہاں متعین عملہ کو موصول ہونے والی دھمکیاں بھی ریکارڈ پر ہیں لیکن اتھارٹی کی اعلیٰ انتظامیہ نے انہیں خاطر خواہ اہمیت نہیں دی۔ اسی غفلت کے باعث موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو تنصیبات کو نشانہ بنانے میں مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس ذریعے کے مطابق اس امر کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ جیوانی مین متعین لیویز کے عملہ کو ڈیڑھ ماہ پہلے کیوں ہٹالیا گیا، خطرے کی شدت اور نوعیت برقرار تھی۔ ایک اور ذریعے کے مطابق دہشت گردوں کے حملہ کے باعث انسانی جانوں اور آلات کا نقصان اپنی جگہ، اصل بات یہ ہے کہ حملے سے ملک کی سبکی ہوئی اور پسپا ہوتے ہوئے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن