• news

جرمن وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات پاکستان پہنچ گئے‘ آج وزیراعظم سے ملیں گے‘ آرمی چیف سے بھی ملاقات متوقع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں عالمی سفارتی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر گذشتہ روز پہنچے والے دوسرے اہم مہمان ہیں۔ ان سے پہلے امریکہ کی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس یہاں پہنچی تھیں۔ جرمن وزیر خارجہ اسلام آباد میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کریں گے جبکہ سرتاج عزیز کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات اور ان کے ساتھ ہی مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ ان کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے علاوہ پاکستان بھارت کشیدگی بھی زیرغور آئے گی۔ قبل ازیں آن لائن کے مطابق جرمن وزیرِ خارجہ فرینک والٹر نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی‘ اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے کہا افغان اور طالبان کے درمیان مصالحتی عمل کسی صورت ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا اْن کا مقصد واضح ہے اور وہ افغانستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ نے افغان حکومت کو یورپی یونین کے توسط سے جرمن امداد کا یقین بھی دلایا۔ دورے کے دوران فرینک والٹر نے جرمن فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن