آج کی عورت
مکرمی! عورت خدا کی بنائی گئی بہت ہی عزت دار مخلوق ہے۔ جب ہم اشرف المخلوق کا ذکر کرتے ہیں تو ہم نہ صرف مرد بلکہ عورت کو بھی وہی مقام و مرتبہ دیتے ہیں جو اللہ عزوجل نے اسے اپنے مذہب اسلام میں عطا کیا ہے۔ زمانہ جاہلیت میں عورت کا مقام وقار کچھ اہمیت نہ رکھتا تھا بلکہ اس کو پائوں کی جوتی کی سی بھی اہمیت نہ تھی، تاریخ کا صفحہ اٹھائے تو ہم دیکھتے ہیں یورپ، امریکہ اور برطانیہ نے عورت کو مرد کے شانہ بشانہ اہمیت دی ہے اور قیام پاکستان کے وقت قائد اعظم نے 1944ء میں اپنی ایک تقریر کے دوران بھی عورت کی اہمیت و مقام کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا ’’کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس قوم کی عورتیں انکے مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام نہ کرے۔ آج کی عورت شعبہ زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کے کندھوں سے کندھا ملا کر چل رہی ہے۔ (زرا جمیل، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی)