بھارت میں مسلمانوں کی آبادی بڑھنے پر وشواہندو پریشد کو مروڑ اٹھنے لگے، 2 بچے پالیسی نافذ کی جائے: پراوین توگڑیہ
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کے صدر پراوین توگڑیہ کو بھارت کی آبادی میں مسلمانوں کے اضافے اور ہندوﺅں کی کمی پر پھر مروڑ اٹھنے لگے اور ملک بھر میں 2 بچے فی خاندان پالیسی نافذ کرنے کا مطالبہ کرڈالا۔ پارٹی کے ترجمان اخبار ”آرگنائزر“ میں شائع مضمون میں توگڑیہ نے کہا کہ مسلمانوں نے زیادہ بچے پیدا کرکے ملک میں ”آبادی کا جہاد“ چھیڑ رکھا ہے جبکہ ہندو جوڑے دو یا تین بچوں سے آگے ہی نہیں جا پاتے اسلئے حکومت چین کی طرز پر ہر جوڑے کیلئے چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان 2 سے زائد بچے پیدا کرنے پر پابندی لگا دے اور بہبود آبادی کے اقدامات کو فروغ دے۔
پراوین توگڑیہ