اے پی ایم ایل کی قیادت نے ملک بھر میں تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے ملک بھرمیں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے اس حوالے سے ملک کے مختلف علاقوں کے تنظیمی دورے کئے۔ دیگر پارٹی عہدیدار بھی متحرک ہو گئے۔ جنرل ڈاکٹرمحمد امجد نے تنظیمی دورے سے واپسی پر بتایا ہے کہ ان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں تنظیم سازی جلد مکمل کر لی جائے گی۔
اے پی ایم ایل