• news

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ مسترد : پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ‘ ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کو سنجیدہ لیتا ہے : امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔وائٹ ہاو¿س کے پریس سیکریٹری جوش ایرنسٹ نے یہ بیان واشنگٹن پوسٹ میں ایک امریکی تھنک ٹینک کی شائع ہونے والی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ اگلے دس سالوں میں پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کے حوالے سے امریکہ اور روس کے بعد تیسرے نمبر پر آ جائے گا۔ ایرنسٹ نے کہا ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ اور ان کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ پاکستان نے امریکی روزنامے کی رپورٹ کو ’بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ایرنسٹ نے بتایا کہ انہوں نے تھنک ٹینک کی رپورٹ دیکھی ہے لیکن اس معاملے پر ایسا کوئی سرکاری تجزیہ موجود نہیں جسے میڈیا سے شیئر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا صدر بارک اوباما ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کا طویل المیعاد ہدف رکھتے ہیں۔ اوباما ہر دوسرے سال اس ہدف کی تشہیر کیلئے عالمی کانفرنس بھی منعقد کرتے ہیں اور یہ آئندہ بھی ان کی خارجہ پالیسی میں ترجیحی ہدف رہے گا۔ ایرنسٹ نے بتایا کہ ایٹمی کانفرنس اگلے سال واشنگٹن میں منعقد ہو گی۔ وائٹ ہاو¿س کے پریس سیکرٹری نے مزید کہا دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان ذخائر کی حفاظت پاکستان اور اس جیسے دوسرے ملکوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔
امریکہ

ای پیپر-دی نیشن