آزاد کشمیر کونسل نے شہری آبادی پر وحشیانہ بھارتی فائرنگ، گولہ باری کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی
اسلام آباد (اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر کونسل نے مقبوضہ کشمیر بشمول وادی کشمیر میں شہری آبادی کےخلاف بھارتی مسلح افواج کی طرف سے طاقت کے آزادانہ اور وحشیانہ استعمال کی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی جبکہ حریت رہنماﺅںکو ہی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقیقی رہنما قرار دینے کے حکومت پاکستان کے موقف کوقابل قدر قرار دیا۔ اتوار کو کونسل کے بجٹ اجلاس میںمنظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مسلح افواج کی طرف سے ہڑپال، جندروٹ، نکیال، کریلہ اور دوسرے سیکٹرز میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر رہنے والے لوگو ں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک متنازعہ علاقہ اور حل طلب مسئلہ ہے۔
آزاد کشمیر کونسل