قصور: بابا بلھے شاہ کے عرس کی تقریبات ختم، زائرین کی بڑی تعداد میں حاضری
قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) برصغےر کے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے 258 وےں سالانہ عرس کی تےن روز تقرےبات گزشتہ روز دعائےہ کلمات کے ساتھ اختتام پذےر ہوگئےں۔ آخری اور تےسرے روز مےں بھی زائرےن کی بڑی تعداد کا حاضری کیلئے آمد کا سلسلہ جاری رہا اورعقےدتمند ڈھول کی تھاپ پر دھمالےں ڈالتے ہوئے دربار پر چادرےں چڑھاتے رہے جبکہ لوک فنکار سائےں ظہور حسےن، نامور قوال شےر علی، مہر علی، نذےر اعجاز قوال سمےت متعدد شاعروں اور پاکستان کے نامور ہےر گائےکوں نے صوفےانہ کلام پڑھ کر حاضرےن سے خوب داد وصول کی۔ عرس مےں محفل نعت، ہےر گائےکی سمےت دےگر مقابلہ جات بھی ہوئے۔ ضلع کونسل ہال مےں بلھے شاہ کانفرنس کا انعقاد کےا گےا اور رات 12 بجے اختتامی دعا کے ساتھ عرس کی تقرےبات اختتام پذےر ہوگئےں۔ عرس کی آخری نشست کی صدارت پیر سید علی حیدر شاہ بخاری، پیر سید امام حیدر شاہ بخاری نے کی۔ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنے قائدین کی جانب سے چادر پوشی کی۔ علاوہ ازیں امور مذہبےہ کمےٹی دربار بابا بلھے شاہ نے تےنوں دن 24 گھنٹے لنگر تقسےم کےا۔ علاوہ ازیں عرس کی تقریبات میں چےف سےکرٹری پنجاب خضر حےات گوندل، مےاں رضا ربانی، فاروق ےوسف گھرکی، مےاں عطاءمحمد مانےکا سمےت دےگر اعلیٰ شخصےات شرےک ہوئےں۔ مقامی پولےس نے انتہائی سخت سکےورٹی کے انتظامات کر رکھے تھے۔ علاوہ ازیں عرس کے موقع پر قصور میں زیادتی سکینڈل لوگوں کا موضوع بحث بنا رہا۔ زائرےن اور عقےدتمندوں کے علاوہ قصور آنےوالے شہری اس سکےنڈل کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آئے جبکہ رےلوے روڈ پر متعدد موبائل کی دکانوں پر اس سکےنڈل کی ویڈےوز بھی اپنے موبائل مےں بھرواتے رہے۔ ضلعی انتظامےہ نے عرس کے موقع پر تےنوں دن رات کو ٹائم پر مارکےٹس اور دکانےں بند کرنے کا حکم دےا تھا جسے متعدد دکانداروں نے نظرانداز کےا۔ علاوہ ازیں عرس کے موقع پر 2 خواتےن کے کانوں سے بالےاں نوچ لی گئےں۔ دربار کے احاطہ سے نا معلوم ملزمان نے خادم حسےن کے ساتھ آنےوالی لاہور کی مسز تنوےر احمد کے کانوں سے بالےاں نوچ کر لے گئے اور کوٹ مراد خان کی رہائشی نسےم بی بی دربار پر حاضری دےنے آئی تو نامعلوم خاتون نے اسکے کانوں سے زبردستی بالےاں نوچ لےں۔
عرس تقریبات ختم