عدالتی احکامات کے باوجود پی ایم ڈی سی کو فعال بنانے کیلئے قانون سازی نہ ہو سکی
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود وفاقی حکومت کی جا نب سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو فعال کرنے بارے قانون سازی نہ ہو سکی ، میڈیکل کالجز اور ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی تصدیق میں مزید تاخیر ہونے کا امکان ہے ۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایم ڈی سی کے حوالے سے قانون سازی جلد مکمل کر لی جائے گی اور اس حوالے سے آرڈیننس جاری کیا جائے گا تاہم ابھی تک اس پر وفاقی حکومت نے عملدرآمد نہیں کیا ہے ۔
پی ایم ڈی سی