پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 روز وقفہ کے بعد آج دوپہر شروع ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا آج پیر کو دو روز کے وقفے کے بعد دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔ قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کےلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کر لئے گئے۔ اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کے اطراف سے گزرنے والی سڑکیں عام ٹریفک کےلئے بند ہوں گی جبکہ قریبی عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔
پنجاب اسمبلی/ اجلاس