چاول، دہی، انڈے، گوشت، دال چنا سمیت 19 اشیاءمہنگی ہوئیں: ادارہ شماریات
اسلام آباد (آن لائن) نئے مالی سال 2015-16 کے دوسرے ماہ اگست کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.24 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مسور کی دال، دال ماش، چنے کی دال، ایل پی جی، لہسن،گڑ، پیاز، سرخ مرچ، بیف، مٹن، مسٹرڈ آئل، باسمتی چاول، دہی، انڈے، چائے سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر،زندہ مرغی، آلو، گندم، آٹا، چینی، مونگ کی دال، ویجی ٹیبل گھی اور کیلے سمیت9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور پٹرول، ڈیزل، مٹی کاتیل، گیس نرخ، خوردنی تیل، ملک پاو¿ڈ، نمک، تازہ دودھ، اری چاول، بجلی کے نرخ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات