فیکٹری ایریا میں نجی سکول کے کمرے سے لڑکی اور اسکے کزن کی نعشیں برآمد
لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقہ ستارہ کالونی مےں اےک نجی سکول کے کمرے سے 28 سالہ لڑکی اور اسکے 40 سالہ کزن کی سر پر گولےاں لگی نعشیں ملی ہےں۔ لڑکی کے گھر والوں کے مطابق رشتے سے انکار پر ریحانہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد اسکے کزن صفدر نے خود کو گولی مار کر خو دکشی کرلی جبکہ پولےس نے حالات و اقعات مشکوک قرار دےتے ہوئے دونوں نعشیں قبضے مےں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہےں۔ بتایاجاتا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ستارہ کالونی گلی نمبر 2 میں عرفان نامی نوجوان نے تین منزلہ مکان کی نچلی دومنزلوں پر نجی سکول بنا رکھا ہے جبکہ تیسری منزل پر وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذےر تھا۔ ہفتے اور اتوار کی درمےانی شب عرفان کی غےر شادی شدہ بہن 28 سالہ ریحانہ اور اسکے پھوپھی زاد کزن چار بچو ںکے باپ 40 سالہ صفدر کی خون مےں لت پت نعشیں پہلی منزل پر سکول کے کمرے میں پڑی تھیں جن کے سر پر گولےاں لگی ہوئی تھےں۔اطلاع ملنے پر پولےس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشیں قبضے مےں لے لےں اور انہےں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دےا ہے۔ عرفان نے پولیس کوبتایا کہ رات گئے وہ گھر واپس آیا تو نچلے زیرتعمیر پورشن کے ایک کمرے کی لائٹ جل رہی تھی جبکہ کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ میں نے دروازہ کھٹکھٹاےا مگر کسی نے نہ کھولا جس پر مےں نے روشندان کے ذریعے کمرے کے اندر گھس کر دیکھا تو کمرے مےں اسکی بہن رےحانہ اور کزن صفدر کی نعشیں پڑی تھیں اور قریب پستول پڑا تھا۔ صفدر انکی پھوپھی کا بےٹا اور وہ سرائے عالمگےر جہلم کا رہائشی تھا۔ صفدر پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا۔ وہ میری غیرشادی شدہ بہن ریحانہ کو پسند کرتا اور ہم سے اسکا رشتہ مانگ رہا تھا مگر ہم نے اسے رشتے سے انکار کردیا تھا ۔ لگتا ہے کہ صفدر نے ریحانہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خو دکشی کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق حالات و اقعات مشکوک ہےں۔ دونوں کے سر کے اوپرکھوپڑی میں گولیاں لگی ہیں ۔ شبہ ہے کہ دونوں کو قتل کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ 30 بور موزر میں 3 گولیاں موجود تھیں جبکہ دو ہی فائر ہوئے ہےں۔ یہ بھی شبہ ہے کہ دونوں کو قتل کرنے سے پہلے بیہوش کیا گیا۔ پولےس نے صفدر کے والد افضل کی درخواست پر رےحانہ کے دو بھائےوں عرفان اور عامر کیخلاف مقدمہ درج کرلےا ہے جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
نعشیں برآمد